بی جے پی حکومت نے کشمیر اسمبلی تحلیل کرکے جمہوریت کا قتل کیا: شرد یادو

شرد یادو نے کہا، ’’جموں و کشمیر میں اسمبلی کو تحلیل کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا ہے، حکومت کی یہ کارروائی واضح طور سے جانبداری ہے کیونکہ اہم پارٹیوں کے اتحاد نے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: لوک تانترک جنتادل (ایل جے ڈی) کے لیڈر شرد یادو نے جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) حکومت نے ایسا کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے۔

یادو نے کہاکہ’’جموں کشمیر میں اسمبلی کو تحلیل کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا ہے ۔ میں ریاست میں اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت اور مذمت کر تاہوں ۔ حکومت کی یہ کاروائی واضح طور سے جانبداری ہے ۔ کیونکہ اہم پارٹیوں کے اتحاد نے حکومت بنانے کا دعوی کیا تھا‘‘۔
ایل جے ڈی لیڈر نے جموں ۔ کشمیر کے بلدیاتی کے انتخابات کو ریاست کی اہم سیاسی جماعتوں کی شراکت کے بغیر اجازت دے دی جو جمہوریت کا مذاق تھا۔ بی جے پی کو نہ تو ملک کے آئین کی فکر ہے اور نہ ہی آئینی اداروں کے تئیں احترام کا جذبہ ہے ۔
مسٹر یادو نے کہاکہ جموں ۔ کشمیر میں اسمبلی انتخاب کا جواز ہی کیا ہے جب رائے عامہ کو کچل کر اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا اور اس لئے بلدیاتی انتخابات کا کوئی جواز نہیں تھا جب اس میں اہم سیاسی پارٹیاں حصہ نہیں لے رہی تھیں۔
انہوں نے کہاکہ مرکز کی بی جے پی حکومت کے مدت کار میں ملک کے اندر جو بھی ہورہاہے وہ جمہوریت اوررائے عامہ کے خلاف ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔