گجرات: بی جے پی کے 3 امیدواروں کا اعلان، مرکزی وزیر مملکت کا ٹکٹ کاٹا گیا

بی جے پی نے ہری بھائی چودھری کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے وہ مودی کابینہ میں چھوٹی و درمیانی صنعتوں کی وزارت میں وزير مملکت ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات کے اميدواروں کی 11 ویں فہرست میں آج گجرات کی تین سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا۔ پارٹی نے ایک مرکزی وزیر مملکت سمیت ان تینوں سیٹوں پر موجودہ ممبران پارلیمنٹ کے ٹکٹ کاٹ کر نئے چہروں پر داؤ لگایا ہے۔

بی جے پی مرکزی الیکشن کمیٹی کے سکریٹری جے پی نڈا نے آج یہاں یہ فہرست جاری کی۔ پارٹی نے بناسكانٹھا سے ہرری بھائی پرتھی بھائی چودھری کی جگہ پروت بھائی پٹیل، پوربندر سے وٹھل بھائی ہنس راج بھائی رڈاڈيا کی جگہ رمیش دھادكا کو اور پنچ محل سے پربت سنگھ چوہان کی جگہ رتن سنگھ کو امیدوار بنایا ہے۔


ہری بھائی چودھری وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں نومبر 2014 میں وزیر مملکت کے طور پر شامل ہوئے تھے۔ وہ جولائی 2016 تک وزارت داخلہ میں رہے اور پھر چھوٹی و درمیانی صنعتوں کی وزارت میں وزير مملکت بنے۔ گزشتہ 25 مارچ کو بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں تمام سیٹوں پر امیدواروں کے فیصلےکو حتمی شکل دیا گیا تھا اور پارٹی صدر امت شاہ کو آگے کے فیصلے کا اختیار دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق گجرات کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے پر معلوم چلتا ہے کہ زمینی صورت حال 2014 والے حالات سے کافی الگ ہے۔ 2014 کے الیکشن میں مودی لہر پر سوار بی جے پی نے یہاں کی تمام 26 سیٹوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ لیکن 2017 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج نے موجودہ لوک سبھا انتخابات کی صورت حال کو کافی حد تک واضح کر دیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔