کورونا وبا کے سبب بہار پنچایت انتخابات ملتوی

سبھی ضلع الیکشن افسران کو بھیجے خط میں کہا گیا ہے کہ 22 سے 24 اپریل کو ریاست کے سبھی الیکشن آفیسر اور معاون الیکشن آفیسر عمل کے متعلق میں دی جانے والی ٹریننگ کو ناگزیر وجوہات سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں کورونا کی دوسری لہر میں افسران، ملازمین اور ووٹروں کی سیکوریٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے مجوزہ پنچایت انتخاب کا نوٹیفکیشن پندرہ دنوں کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے وہیں ا سے متعلق ٹریننگ کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن دفتر کی جانب سے بدھ کو جاری لیٹر میں کہا گیا ہے کہ پنچایت انتخاب، 2021 کیلئے بہار انتخابی دفتر اپریل کے اخیر میں نوٹیفکیشن تجویز بھیجنے کی تیاری کر رہا تھا۔ اسی درمیان ملک اور ریاست میں کورونا وبا سے عام زندگی درہم برہم ہونے کی اطلاع موصول ہورہی ہے۔ وبا سے تحفظ کیلئے بڑے پیمانے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب کاروائی کی جارہی ہے۔

ضلع انتظامیہ پوری طرح سے لوگوں کو کورونا سے تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے، جو ایک لازمی خدمت ہے۔ اس وبا سے کمیشن دفتر کے ساتھ۔ ساتھ محکموں اور دیگر علاقائی دفاتر کے افسران اور ملازمین کے بھی متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ ایسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پنچایت انتخاب، 2021 کے نوٹیفکیشن پر پندرہ دنوں کے بعد حالات کا جائزہ لینے کے بعدفیصلہ لیاجائے گا۔


دریں اثناء ڈپٹی الیکشن افسر بیجو ناتھ کمار سنگھ کی جانب سے بدھ کو ہی سبھی ضلع الیکشن افسران کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 22 اپریل سے 24 اپریل کو ریاست کے سبھی الیکشن آفیسر اور معاون الیکشن آفیسر عمل کے متعلق میں دی جانے والی ٹریننگ کو ناگزیر وجوہات سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ٹریننگ پروگرام کی آئندہ تاریخ جلد ہی جاری کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔