بہار: پٹنہ میں دن دہاڑے سابق کونسلر کا قتل، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

سابق کونسلر ناگیشور رائے جیسے ہی گھر کے دروازے پر پہنچے وہاں پہلے سے ہی موجود بائیک سوار دو نامعلوم افراد نے ان پر گولیاں برسائیں اور واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بہار میں ان دنوں جرائم کا بول بالا ہے اور راجدھانی پٹنہ میں بھی خونریزی اور قتل و غارت کی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں آج پٹنہ کے پترکار نگر علاقہ کے چترگپت نگر میں سابق وارڈ کونسلر ناگیشور کا نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ واردات کی اطلاع موصول ہوتے یہ پولس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور اہل خانہ کے بیان کی بنیاد پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملہ کی جانچ شروع کر دی۔

اطلاعات کے مطابق سابق کونسلر ناگیشور رائے صبح کے وقت ایک سلون سے حجامت بنوانے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ جیسے ہی وہ گھر کے دروازے پر پہنچے تو وہاں پر پہلے سے ہی موجود دو بائیک سواروں نے ان پر تابڑ توڑ گولیاں برسانی شروع کر دیں۔ گولی لگنے کے بعد ناگیشور زمین پر گئے گئے، آناً فاناً میں انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ اس واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔


مقامی لوگوں کے مطابق سابق کونسلر کو گولی مارنے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ناگیشور کی موت کے بعد ان کے گھر کے باہر کافی لوگوں کا ہجوم لگ گیا اور بہار کے نظم و نسق کو لے کر ہنگامہ کیا جانے لگا۔ فی الحال علاقہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی بنیاد پر پولس ملزمان کی شناخت کر رہی ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ دو نامعلوم بائیک سوار ناگیشور کے گھر کے باہر گھات لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ بائیک کے ڈرائیور نے ہیلمٹ لگایا ہوا تھا۔

بہار میں دن دہاڑے انجام دی گئی اس قتل کی واردات کے بعد بہار میں پولس انتظامیہ اور نظم و نسق پر کئی سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔ اتوار کے روز سیتامڑھی جیل کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس مین پنٹو تیواری نام کا ایک مجرم جیل میں میں اپنا یوم پیدائش مناتا نظر آ رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔