بہار: عدالتی احاطہ میں درخت پر چڑھ کر لڑکی نے 2 گھنٹے کیا ہائی وولٹیج ڈرامہ

پولیس کے مطابق جادوپور تھانہ کے بابو وشُن پور گاؤں باشندہ سداما ساہ کی بیوی گھروں میں کھانا بنانے کا کام کرتی ہے، بدھ کو ماں کے ساتھ 19 سالہ پوجا کماری سول کورٹ احاطہ میں پہنچی اور درخت پر چڑھ گئی

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بہار کے گوپال گنج واقع نگر تھانہ حلقہ بدھ کے روز ایک 19 سالہ لڑکی نے خوب ہنگامہ کیا۔ وہ 40 فیٹ اونچے درخت پر چڑھ کر تقریباً دو گھنٹے تک ہائی وولٹیج ڈرامہ کرتی رہی۔ سول کورٹ احاطہ میں موجود اس درخت پر چڑھی لڑکی کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ بھی جمع ہو گئے۔ لوگ لڑکی کو نیچے اترنے کے لیے منتیں کرتے رہے، لیکن وہ نہیں اتری۔

پولیس کے مطابق جادو پور تھانہ کے بابو وشُن پور گاؤں باشندہ سداما ساہ کی بیوی گھروں میں کھانا بنانے کا کام کرتی ہے، بدھ کو ماں کے ساتھ 19 سالہ پوجا کماری سول کورٹ احاطہ میں پہنچی اور درخت پر چڑھ کر گئی۔ لڑکی کو درخت سے جھولتے ہوئے دیکھ لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ لوگوں نے اس کو منانے کی کافی کوششیں کی لیکن وہ نیچے نہیں اتری۔ اس دوران بھیڑ میں شامل دو لڑکوں نے ہمت دکھائی۔ دونوں نوجوان راج کمار اور دیپک کمار نے درخت پر چڑھ کر لڑکی کو بچانے کی کوشش شروع کر دی۔ تقریباً نصف گھنٹے کی مشقت کے بعد لڑکی کو درخت سے نیچے اتارا گیا۔


لڑکی کو بچانے پہنچے دیپک اور راج کمار نے بتایا کہ دانت سے لڑکی نے کاٹ کر انھیں زخمی کر دیا۔ گوپال گنج نگر تھانہ کی پولیس بھی اس کی خبر ملنے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچی۔ نگر تھانہ انچارج للن کمار نے بتایا کہ لڑکی کو اس کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ گھر والوں نے لڑکی کو ذہنی طور پر معذور بتایا ہے جس کے بعد اسے علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔