’کسان تحریک ختم کرنے والے سب سے بڑے سماج مخالف‘

اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ کسانوں کودھان کا ایم ایس پی نہیں مل پایا ہے اور اترپردیش میں چار سال سے بی جے پی کی حکومت رہی ہے لیکن ابھی تک کسانوں کو گنا بقایہ جات کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

میرٹھ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ جو بھی کسانوں کی تحریک کو ختم کرنا چاہتے ہیں وہ سماج کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ مسٹر یادو نے ضلع میرٹھ کی تحصیل موانا میں مخدوم پور شاہراہ پر واقع نواب گنج کسان ڈگری کالج میں دھن سنگھ کوتوالی کی مورتی کی نقاب کشائی کے بعد عوامی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسان صرف ہمارا پیٹ نہیں بھرتا بلکہ ہمیں کپڑے بھی پہناتا ہے۔ انہیںکسانوں کو بی جے پی حکومت دہشت گرد بتارہی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ کسانوں کودھان کا ایم ایس پی نہیں مل پایا ہے اور اترپردیش میں چار سال سے بی جے پی کی حکومت رہی ہے لیکن ابھی تک کسانوں کو گنا بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کا کسان رونے لگے، نوجوانوں کے پاس کام نہ ہو تو وہ ملک عالمی طاقت بننا تو دور بہت پیچھے چلا جائے گا۔ ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ ایک تجارت کرنے والی ایسٹ انڈیا کمپنی کیسے ہندوستان آکر حکومت بن گئی ۔جو لڑائی اس وقت چلائی گئی تھی اس کی آج بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں یہی نظام جاری وساری رہا توملک پھر سے غلام بن جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */