کورونا ویکسین: خوشخبری،’کووی شیلڈ‘ آخری مرحلہ کی ٹیسٹنگ کے لیے تیار

آئی سی ایم آر اور سیرم انسٹی ٹیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’کووی شیلڈ‘ ہندوستان میں انسانی تجربہ کے دوران اب تک سب سے بہتر ٹیکہ ثابت ہوا ہے۔ اس ٹیکہ کو ہندوستان میں جلد از جلد لانچ کرنے کی تیاری چل رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

آصف سلیمان

سیرم انسٹی ٹیوٹ اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے جمعرات کو کہا کہ کورونا ویکسین ’کووی شیلڈ‘ نے تیسرے فیز کے ٹرائل کے لیے انرالمنٹ کا کام مکمل کر لیا ہے اور اب ٹیسٹنگ کے آخری مرحلے کے لیے تیار ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین کا پروڈکشن کرنے والے سیرم انسٹی ٹیوٹ اور آئی سی ایم آر نے ویکسین تیاری کے لیے امریکہ کے نووا ویکس کے ساتھ تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یونائٹیڈ کنگڈم میں بنا یہ ٹیکہ فی الحال یو کے، برازیل، جنوبی افریقہ اور امریکہ میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ تجربہ کے نتائج اب تک حوصلہ بخش ہیں اور امید دلاتے ہیں کہ کووی شیلڈ اس وبا کا ایک حل ہو سکتا ہے۔ آئی سی ایم آر اور سیرم انسٹی ٹیوٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کووی شیلڈ ہندوستان میں انسانی تجربہ میں اب تک سب سے بہتر ٹیکہ ثابت ہوا ہے۔ دوسرے اور تیسرے مرحلہ کی ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر آئی سی ایم آر کی مدد سے سیرم انسٹی ٹیوٹ ہندوستان میں اس ٹیکہ کو جلد از جلد لانچ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ سیرم نے ہندوستان کے ڈرگس کنٹرولر جنرل سے پروڈکشن اور اسٹور کے لیے لائسنس کے تحت ویکسین کی 4 کروڑ خوراک تیار کر لی ہے۔


ویکسین کے ٹرائل میں حصہ لینے والے سبھی 1600 شرکاء کی نامزدگی 31 اکتوبر 2020 کو مکمل ہو گئی۔ آئی سی ایم آر نے کلینیکل ٹرائل کے لیے فیس دی ہے، جب کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ نے کووی شیلڈ پر آنے والی دیگر اخراجات کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ فی الحال سیرم اور آئی سی ایم آر ملک میں 15 مختلف مراکز پر کووی شیلڈ کے دوسرے اور تیسرے مرحلہ کا معالجہ ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */