غلام نبی آزاد کو اپنوں نے دیا شدید جھٹکا، 126 لیڈران نے پارٹی سے استعفیٰ کا کیا اعلان

کانگریس چھوڑ کر اپنی نئی پارٹی تشکیل دینے والے غلام نبی آزاد کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب 126 لیڈران نے ہفتہ کے روز ڈیموکریٹک آزاد پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر کے سرکردہ سیاسی لیڈر غلام نبی آزاد کو آج شدید جھٹکا لگا ہے۔ دراصل ان کی نوتشکیل سیاسی پارٹی ڈیموکریٹک آزاد پارٹی (ڈی اے پی) کے 126 لیڈران نے ہفتہ کے روز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل غلام نبی آزاد نے نائب صدر تاراچند سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ اب 126 پارٹی لیڈران کے استعفیٰ پر تاراچند نے کہا کہ "ہم پارٹی کے لیے کام کر رہے تھے، لیکن ہمیں نکال دیا گیا۔ سچ تو یہ ہے کہ غلام نبی آزاد کے ارد گرد ایک گروپ ہے جو پارٹی کو تباہ کرنا چاہتی ہے اور انھیں غلط جانکاری دے رہی ہے۔"

جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تاراچند نے کانگریس چھوڑنے کے اپنے فیصلے کو بھی غلط قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں نے جلدبازی میں (پارٹی چھوڑنے کا) غلط فیصلہ لے لیا۔ ہم اپنے حامیوں سے بات کریں گے اور پھر طے کریں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔


واضح رہے کہ 22 دسمبر کو ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تاراچند کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کا حوالہ دے کر نکال دیا تھا۔ سابق کانگریس لیڈر تاراچند کو غلام نبی آزاد کی قیادت والی پارٹی کا نائب صدر بنائے جانے کے کچھ دنوں بعد ہی یہ کارروائی کی گئی۔ تاراچند کے علاوہ پارٹی کے دیگر سینئر اراکین، ڈاکٹر منوہر لال اور بلوان سنگھ کو بھی حال ہی میں تشکیل ڈی اے پی سے نکال دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */