سونیا گاندھی نے کی کروناندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی، کئی اپوزیشن رہنما موجود

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

16 Dec 2018, 5:38 PM

سونیا گاندھی نے کی کروناندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی، متعدد اپوزیشن رہنما موجود

چنئی: یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی نے چنئی میں آج تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی ایم کروناندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر کانگریس صدر راہل گاندھی بھی موجود رہے، ساتھ ہی اپوزیشن کے بڑے رہنما ایک مرتبہ پھر جمع ہوئے۔

کروناندھی کے مجسمہ کی رسم اجرا میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو، ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن، کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اور پانڈیچیری کے وزیر اعلیٰ وی نارائن سوامی بھی موجود رہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، سی پی آئی رہنما، آئی یو ایم ایل اور ایم ایم کے لیڈران سمیت متعدد رہنما موجود رہے۔

16 Dec 2018, 2:01 PM

بریکنگ نیوز: چھتیس گڑھ پر سسپینس ختم، بھوپیش بگھیل ہوں گے نئے وزیر اعلیٰ

چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر کئی دنوں سے جاری سسپینس اب ختم ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق کانگریس پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بھوپیش بگھیل چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ اتوار کے روز ریاست کے ارکان اسمبلی نے بگھیل کو اپنا لیڈر منتخب کیا۔ کانگریس کی طرف سے کچھ ہی دیر میں باضابطہ طور پر اعلان کیا جانے والا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق بھوپیش بگھیل پیر کے روز شام تقریباً 4.30 بجے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔