بھارت جوڑو یاترا LIVE: مصروفیت بھرے دن کے بعد آرام کا لمحہ، جئے رام رمیش نے شیئر کی تصویر

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

08 Sep 2022, 8:22 PM

مصروفیت بھرے دن کے بعد آرام کا لمحہ، جئے رام رمیش نے شیئر کی تصویر

بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا دن مصروفیت بھرا رہا۔ سبھی مسافر اس وقت اپنے اپنے کنٹینر میں آرام کر رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں بھارت یاتری آرام فرما رہے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا میں شامل کچھ مسافر بیٹھ کر باتیں بھی کر رہے ہیں۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے "شام کے مناظر... بھارت جوڑو یاترا کے انتہائی مصروف لیکن متاثر کن دن کے بعد یاتری اپنے کنٹینر کے باہر ہوا خوری کرتے ہوئے۔"

08 Sep 2022, 1:25 PM

بھارت جوڑو یاترا کے دوران جشن کا سا ماحول: عمران پرتاپ گڑھی

بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ سفر کر رہے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا ’’راہل گاندھی کے ساتھ ہزارہا کانگریس کے سپاہیوں کا ہجوم چل رہا ہے، بھارت جوڑو یاتر میں ایک جشن کا سا ماحول بن گیا ہے۔

08 Sep 2022, 1:21 PM

راہل گاندھی کی قیادت میں یاترا نے 3 گھنٹے میں 12 کلومیٹر طے کئے

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا آج دوسرا دن ہے اور راہل گاندھی کی قیادت میں روانہ ہونے والے قافلہ صبح 7 بجے سے 10 بجے تک 12 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ کانگریس لیڈر سپریہ سرینیت نے بتایا کہ آج تقریباً 12 کلومیٹر کی یاترا کے دوران سڑکوں پر جوش و خروش نظر آ رہا تھا اور لوگ سڑکوں پر نکل کر ہاتھ ہلا کر استقبال کر رہے تھے، اس سے واضح ہے کہ ملک ’بھارت جوڑو‘ کے لئے تیار ہے۔


08 Sep 2022, 8:20 AM

دوسرے دن پرچم کشائی کے بعد یاترا شروع، اگستی پورم سے آگے پہنچا قافلہ

کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا آج دوسرا دن ہے۔ پیدل چلنے والے یاتری کنیا کماری میں اگستی سوارم پہنچ گئے ہیں۔ دوسرے دن صبح 7 بجے یہاں پرچم کشائی کی گئی اس کے بعد راہل گاندھی، پی چدمبرم، بھوپیش بگھیل اور دیگر نے دوسرے دن کی یاترا شروع کی۔ اس یاترا میں ہزاروں لوگ شریک ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔