انل وِج کے کورونا ہونے پر ویکسین بنانے والی کمپنی ’بھارت بایوٹیک‘ نے دی صفائی

بھارت بایوٹیک نے کہا کہ ’کوویکسین‘ کو دو خوراک کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جسے 28 دنوں میں پورا کیا جانا ہے۔ ویکسین کتنی اثرانداز ہے، اس کا پتہ دوسری خوراک کے 14 دن بعد ہی پتہ چل پائے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

آصف سلیمان

کورونا وائرس کے خلاف ’کوویکسین‘ کے کلینیکل ٹرائل میں پہلی خوراک لینے کے باوجود ہریانہ کے وزیر داخلہ اور صحت انل وج کورونا پازیٹو ہو گئے ہیں۔ وِج کو ’بھارت بایو ٹیک‘ کے ذریعہ تیار کردہ ’کوویکسین‘ کی خوراک دی گئی تھی۔ وِج کے انفیکشن کا شکار ہونے پر جب ہنگامہ پیدا ہوا تو ’بھارت بایو ٹیک‘ نے ایک بیان جاری کر صفائی دی ہے اور بتایا ہے کہ اسے ’کوویکسین‘ کی ناکامی نہیں کہا جا سکتا۔

’بھارت بایو ٹیک‘ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’کوویکسین‘ کو دو خوراک کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کے 14 دن بعد ہی اثرانداز ہوگا۔ کمپنی نے بتایا کہ کوویکسین کلینیکل ٹرائل دو خوراک پر مبنی ہے جو 28 دنوں پر محیط ہے۔ ویکسین کتنی اثردار ہے، یہ دونوں خوراک کے 14 دن کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ کمپنی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ تیسرے مرحلہ کے ٹرائل ڈبل-بلائنڈ اور رینڈمائزڈ ہوتے ہیں، جس میں ٹرائل میں حصہ لینے والے 50 فیصد لوگ ٹیکہ حاصل کرتے ہیں اور 50 فیصد پلیسیبو حاصل کرتے ہیں۔


واضح رہے کہ ہریانہ کے وزیر صحت و داخلہ انل وِج نے آج خود ٹوئٹ کر اس بات کی جانکاری دی کہ وہ کورونا انفیکشن کے شکار ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا کہ کورونا سے حالات بگڑنے کے بعد انھیں انبالہ کینٹ کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انل وِج کو انفیکشن ہونا اس لیے حیران کرنے والا ہے کیونکہ نومبر کے آخر میں انھیں ’کوویکسین‘ کا ٹرائل شاٹ دیا گیا تھا۔ وِج نے اس ویکسین کے لیے خود ہی والنٹیر بننے کا فیصلہ کیا تھا۔

غور طلب ہے کہ ہندوستان میں تیار ’کوویکسین‘ کے لیے 25 مراکز پر 26 ہزار والنٹیرس پر ٹرائل ہونا ہے۔ ویکسین کا ٹرائل انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ یعنی آئی سی ایم آر کے ساتھ مشترکہ طور پر ہو رہا ہے۔ جن والنٹیرس کو ویکسین کی خوراک دی گئی ہے، ان سبھی کو آئندہ سال تک نگرانی میں رکھا جائے گا۔ پہلے دو مراحل میں جن لوگوں کو یہ ویکسین دی گئی، ان میں کوئی مضر اثر نظر نہیں آیا۔ کسی بھی والنٹیر کے انفیکشن کا شکار ہونے کی خبر بھی نہیں ہے۔ ایسے میں اس ویکسین سے امید کافی بڑھ گئی تھی، لیکن وِج کے انفیکشن کے شکار ہونے کے بعد اب اندیشے کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔