لوک سبھا: اوم برلا نے بھگونت مان کا استعفیٰ قبول کر لیا

اوم برلا نے کہا کہ پنجاب کے سنگرور سے لوک سبھا رکن بھگونت مان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے 14 مارچ سے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت مان کی ایوان کی رکنیت سے استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ برلا نے منگل کے روز ایوان کو بھگونت مان کے استعفیٰ کے تعلق سے مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سنگرور سے لوک سبھا رکن بھگونت مان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے 14 مارچ سے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ مان نے پیرکے روز برلا سے ملاقات کر کے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ سونپا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے جیت درج کی ہے۔ اے اے پی نے 117 رکنی اسمبلی کے انتخابات میں 92 سیٹیں حاصل کیں۔ پارٹی نے بھگوت مان کو اپنا وزیر اعلیٰ امیدوار نامزد کیا تھا۔ انہیں قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ بدھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔کالج کا عدالتی فیصلے کی پاسداری پر اصرار، 35 باحجاب طالبات نے امتحان ترک کر دیا!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔