بنگال: لاک ڈاؤن یکم جولائی تک بڑھایا گیا، 25 فیصد حاضری کے ساتھ دفاتر کھولنے کی اجازت

نئے رہنما خطوط کے مطابق سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر 25 فیصدی حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔ خوردہ مارکیٹ صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک کھلی رہیں گے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال میں کچھ نرمیوں کے ساتھ یکم جولائی کے تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیف سیکریٹری ایچ دویدی نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کنٹرول میں ہے مگر خطرہ ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے۔اس لئے کچھ نرمیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

بنگال حکومت کے اعلان کے مطابق لوکل ٹرین، میٹرو ٹرین، سرکاری اور پرائیوٹ بسیں نہیں چلیں گی۔نئے رہنما خطوط کے مطابق سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر 25 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔ خوردہ مارکیٹ صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک کھلیں رہیں گی۔ شاپنگ مال دوپہر 12بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دیگر تمام دکانیں دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، پچاس فیصد سیٹوں کے ساتھ ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */