انتخاب جیتنے کے لئے بی جے پی کے پاس چہروں کا بحران، بنگال بی جے پی صدر کا اعتراف

دوسری پارٹیوں کے سینئر لیڈروں کو بی جے پی میں شامل کرنے کی قواعد کے درمیان مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے اعتراف کیا ہے کہ بنگال میں پارٹی کے پاس لوک سبھا انتخابات جیتنے کیلئے چہرے نہیں ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: دوسری پارٹیوں کے سینئر لیڈروں کو بی جے پی میں شامل کرنے کی قواعد کے درمیان مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے اعتراف کیا ہے کہ بنگال میں پارٹی کے پاس لوک سبھا انتخابات جیتنے کے لئے چہرے نہیں ہیں۔

گھوش نے کہا کہ پارٹی لیڈر اور ورکر بنگال میں سخت محنت کر رہے ہیں ہم نے انہیں پنچایت اور اسمبلی میں ٹکٹ بھی دیا تھا مگر لوک سبھا کا انتخاب لڑنے کے لئے پارٹی کے پاس معروف چہروں کی قلت ہے۔انہوں نے اس الزام پر کہ بی جے پی بنگال میں لوک سبھا کا انتخاب دوسری پارٹیوں سے آئے ہوئے لیڈروں کی بدولت ہی لڑے گی۔ گھوش نے کہا کہ یہ مکمل سچائی نہیں ہے کچھ لوگ پارٹی میں آنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں کیسے روک سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ترنمول کانگریس سے ٹکٹ نہیں ملنے سے مایوس کئی لیڈروں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ بی جے پی کی جانب سے بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ترنمول کانگریس، کانگریس اور سی پی ایم کے کئی منتخب ممبران اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی پر الزا م عاید کیا ہے کہ بی جے پی بنگال میں میڈیا کے سہارے اپنی ہوا تو بنالی ہے مگر زمینی حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی کے پاس انتخابات لڑنے کے لئے چہرے نہیں ہیں اس لیے دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کا انتظار کیا جارہا ہے۔ ایسے میں بڑا سوال ہے کہ کیا بی جے پی دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کے سہارے انتخاب جیت سکے گی؟۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔