بریلی: سڑک حادثے میں خاتوں انتخابی اہلکار سمیت 3 کی موت

ایس ایس پی روہت سنگھ جسوان نے بتایا کہ پولنگ پارٹیوں کے ساتھ جا رہی آنگن واڑی خاتون انتخابی اہلکار بجنتی مالا (35) کو پولنگ پارٹی کو لے کر جا رہی ایک بس نے کچل دیا۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میر گنج علاقے میں خاتون انتخابی اہلکار کو بس نے کچل دیا، وہیں حافظ گنج سڑک پر تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے بائیک سوار میاں۔بیوی کی موت ہوگئی۔ ایس ایس پی روہت سنگھ جسوان نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی دیر شام ضلع کے راجندر پرساد ڈگری کالج میرگنج سے پولنگ پارٹیوں کے ساتھ جا رہی آنگن واڑی خاتون انتخابی اہلکار بجنتی مالا (35) کو پولنگ پارٹی کو لے کر جا رہی ایک بس نے کچل دیا۔ شدید طور سے زخمی خاتون کو میرگنج سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں بریلی ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا۔ ضلع اسپتال میں ڈاکٹروں نے زخمی کو مردہ قرار دے دیا۔

چشم دیدوں کے مطابق میرگنج کے گاؤں چرئی دلپت پور میں پولنگ پارٹیوں کو کالج کے پیچھے والے گیٹ سے نکالا جا رہا تھا۔ بجنتی مالا بس میں بیٹھنے کے لئے جا رہی تھی، گیٹ کے پاس دلدل ہونے کے سبب ڈرائیور نے تیز رفتاری سے بس کو نکالا، اسی دوران بس کی زد میں بجنتی مالا آگئی اور شدید طور سے زخمی ہوگئی۔


ایک دوسرے واقعہ میں اتوار دیر شام کو قصبہ سینتھل باشندہ ندیم حسین (50) اپنی بیوی صبیحہ زیدی (48) کے ساتھ بائیک سے سیتھل جا رہے تھے کہ جادوپور کی جانب سے آرہے تیز رفتار ٹرک نے بائیک کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ٹرک کے پہیے کے نیچے دونوں آگئے جس کی وجہ سے ان لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔