سرکاری اشتہارات پر دو برس تک پابندی لگے: سونیا گاندھی

سونیا گاندھی نے کہا کہ سب سے پہلے حکومت کو ٹیلی ویزن، پرنٹ اور آن لائن اشتہارات پر دو برس کے لئے روک لگا کر یہ پیسہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران سے لڑنے میں لگانا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کورونا وبا سے لڑنے کے لئے ارکین پارلیمان کی تنخؤاہ 30 فیصد کم کرنے کے حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کے خلاف جنگ میں بہت پیسے کی ضرورت ہوگی اس لئے سرکاری اشتہارات اور اخراجات میں کمی کرکے بیرون ملک کے دوروں پر روک لگانے کی سخت ضرورت ہے۔

سونیا گاندھی نے منگل کو وزیراعظم نریندر مودی کو اس سلسلہ میں ایک خط لکھا جس میں حکومت سے لگزری پروجیکٹوں کو روک کر اس فنڈ کا استعمال کورونا سے لڑنے کے لئے کرنے اور وزیراعظم کیئر فنڈ کی رقم کو وزیراعظم قومی ریلیف فنڈ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔


انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے حکومت کو ٹیلی ویزن، پرنٹ اور آن لائن اشتہارات پر دو برس کے لئے روک لگا کر یہ پیسہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران سے لڑنے میں لگانا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کووڈ۔19 سے متعلق صلاح یا صحت سے متعلق اشتہارات کو اس روک سے باہر رکھا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت اشتہار پر ہر برس تقریباََ 1,250 کروڑ روپے خرچ کرتی ہے اوراس پر روک سے کورونا سے معیشت اور سماج کو ہونے والے نقصان کی بھرپائی کرنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔


کانگریس کی صدر نے کورونا کے پیش نظر 20,000کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہے‘سنٹرل وسٹا‘ بیوٹی فکیشن ایند کنسٹرکشن پروجیکٹ کو ملتوی کرنے کی بھی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالت میں لگزری پر کیا جانے والاخرچ ضائع کے مترادف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔