یوپی: کورونا مریضوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی، ’عوام سے بدحالی چھپانے کی کوشش‘

یوپی کے ڈی جی میڈیکل کے کے گپتا نے کورونا کے مریضوں کو موبائل فون ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی، اس حوالہ سے تمام میڈیکل کالجوں اور متعلقہ افسران کو خط ارسال کیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ دریں اثنا اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے کورونا مریضوں کو اپنے ساتھ موبائل لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یو پی کے جنرل ڈائریکٹر (طبی تعلیم و تربیت) کے کے گپتا نے اس حوالہ سے ریاست کے تمام میڈیکل کالجوں اور معلقہ افسران کو خط ارسال کیا ہے۔

یوپی: کورونا مریضوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی، ’عوام سے بدحالی چھپانے کی کوشش‘

کے کے گپتا کے حکم کے مطالق ریاست میں کورونا کا علاج کر رہے اسپتالوں میں کووڈ-19 کے مریضوں کو اپنے ساتھ موبائل فون لے جانے سے روکا جائے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، کے کے گپتا نے یہ حکم موبائل فون سے کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کے سبب جاری کیا ہے۔ غورطلب ہے کہ کے کے گپتا نے یہ ریاست میں پی پی ای کٹ میں خامی ہونے کی شکایت کی تھی اور ان کے استعمال پر روک لگا دی تھی۔

کے کے گپتا کی طرف سے جاری کیے گئے خط میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ریاست کے کووڈ- 19 کے لئے وقف ایل 2 اور ایل 3 اسپتالوں میں داخل مریضوں کو تنہائی مراکز میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اس سے انفیکشن پھیلتا ہے۔ وہیں اہل خانہ سے بات کرنے کے لئے مریضوں کو کورونا وارڈ میں نیا انتظام کیا گیا ہے۔ مریضوں کو بات کرنے کے لئے اسپتال میں دو فون موجود رہیں گے۔


مریضوں کے فون لے جانے پر پائندی کے فیصلہ پر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موبائل فون سے انفیکشن پھیلتا ہے تو تنہائی مراکز کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں اس پر پابندی عائد کر دینی چاپیے۔ انہوں نے کہا ’’تنہائی میں ایک موبائل ہو تو مریض کا سہارا ہوتا ہے۔ دراصل اسپتالوں کی بدحالی کی حقیقت عوام تک نہ پہنچے اس لئے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ ضرورت موبائل پر پابندی کی نہیں بلکہ سینیٹازیشن کی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔