بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے کارکنان سمیلن میں دکھائی دیا کانگریس کا عوامی سیلاب

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری زبیر احمد نے کہا کہ جب سے چوہان بانگر وارڈ میں کانگریس کا پرچم لہرایا ہے عام آدمی پارٹی بوکھلا گئی ہے۔

تصویر بذریعہ محمد تسلیم
تصویر بذریعہ محمد تسلیم
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد کی جانب سے سیلم پور شیٹ مارکیٹ میں کانگریس کارکنان سمیلن کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ جس میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار، سابق ایم ایل اے چودھری متین احمد، دہلی خواتین کانگریس کی صدر امرتا دھون، علی مہدی، کیلاش جین، ڈاکٹر نریند ناتھ، انل بھاردواج، وپن شرما، طارق صدیقی، سید ناصر جاوید، مبین صدیقی، افسر خان، جاوید برقی، ریاست ساحل، حاجی ظریف، ندیم شیخ، کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریس کارکنان اپنی موجودگی درج کرائی۔

تصویر بذریعہ محمد تسلیم
تصویر بذریعہ محمد تسلیم

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری انل کمار نے کہا کہ آزادی کے بعد سے خواتین کو مکمل حقوق دینے کیلئے کانگریس پارٹی ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ تاہم جس کے نتیجہ میں پیارے ملک ہندوستان کو آنجہانی اندرا گاندھی جیسی وزیر اعظم ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات 2022 میں کانگریس پارٹی خواتین کو 50 فیصد مختص سیٹوں کے علاوہ جنرل سیٹوں پر بھی الیکشن لڑنے کا موقع دے گی۔ عالمی یومِ خواتین کے موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والی کیجریوال حکومت میں سب سے زیادہ خواتین پر مظالم ہو رہے ہیں۔


چودھری انل کمار نے کہا کہ کیجریوال حکومت کی شراب پالیسی نے آج پوری دہلی کو شراب میں ڈوبو دیا ہے، جس کا خمیازہ سب سے زیادہ خواتین کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ تاہم دہلی کانگریس مسلسل شراب پالیسی کی مخالفت کر رہی ہے۔

تصویر بذریعہ محمد تسلیم
تصویر بذریعہ محمد تسلیم

اس موقع پر کانگریس کے نوجوان لیڈر مبین صدیقی نے چودھری انل کمار، چودھری متین احمد، اور چودھری زبیر احمد کو تاج پوشی کر صمیم قلب سے استقبال بھی کیا۔ سابق ممبر اسمبلی چودھری متین احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں آپ کہیں بھی چلے جائیں آپ کو جتنے بھی اسکول، اسپتال، کالج اور سرکاری عمارتیں نظر آئیں گی یہ سب کانگرس پارٹی کی دین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس دہلی کو آنجہانی شیلا دکشت جی نے دلہن کو طرح سجایا تھا اُس کو موجودہ حکومت برباد کرنے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے آپ پارٹی کے لیڈران آئے ہیں ہمارے اسمبلی حلقے میں ایک اینٹ بھی نئی نہیں لگی ہے ریاستی حکومت صرف عوام کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہے جس کو سبھی لوگ سمجھ چکے ہیں۔

تصویر بذریعہ محمد تسلیم
تصویر بذریعہ محمد تسلیم

چودھری زبیر احمد نے اس موقع پر کہا کہ آج کانگریس کارکنان سمیلن میں آئی بھیڑ بتا رہی ہے کہ کانگریس میں انقلاب آ چکا ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چودھری زبیر احمد آگے کہتے ہیں کہ آج بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے ذمہ داران اپنی پوری طاقت کے ساتھ کانگریس کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے چوہان بانگر وارڈ میں ناجائز کاموں پر روک لگادی ہے اس لئے مخالفین کے پیٹ میں درد ہورہا ہے۔ جب سے چوہان با نگر وارڈ میں کانگریس پارٹی کا پرچم لہرایا ہے تب سے عام آدمی پارٹی بری طرح بوکھلا گئی ہے۔ بابر پور ضلع میں سب سے زیادہ کانگریس پارٹی کی ممبر شپ ہوئی ہے جس کے نتائج ایم سی ڈی الیکشن میں دیکھنے کو ملیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔