بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی نے مہنگائی کے خلاف نکالا پیدل مارچ

چودھری زبیر احمد نے کہا کہ کانگریس کے زمانے میں مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ننگا ناچنے والے کہاں چلے گئے، کیا انہوں نے ننگا ناچ اسی لئے کیا تھا کہ غریبوں کی کمر توڑ دی جائے۔

پیدل مارچ کرتے ہوئے کانگریس کارکنان
پیدل مارچ کرتے ہوئے کانگریس کارکنان
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار کے ایما پر بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد کی قیادت میں لگاتار بڑھ رہی مہنگائی کے خلا ف موج پور میں پیدل مارچ اور احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں کانگریس پارٹی سے وابستہ عہدیداران و کارکنان نے بی جے پی حکومت کے خلاف جم کرنعرے بازی کی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ فورا بڑھی ہوئی اشیا کی قیمتوں میں تخفیف کا اعلان کریں۔اگر اس بات پر غور نہیں کرتے تو ہم کانگریسی سڑکوں پر اترے رہیں گے غریب عوام کے حقوق کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی نے مہنگائی کے خلاف نکالا پیدل مارچ

قومی آواز کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی ویر سنگھ دھینگان نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی گیس اور سی این جی کے علاوہ روزمرہ استعمال میں آنے والی چیزیں بھی اس قدر مہنگی ہو گئی ہیں کہ غریبوں کو دو وقت کی روٹی کے بھی لالے پڑ گئے ہیں۔ اس لئے ہم مرکزی سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پر غور کریں ورنہ حالات روز بروز خراب ہوتے چلے جائیں گے۔


بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے مگر مرکزی سرکار سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کان میں تیل ڈال کر اور آنکھوں میں کالا چشمہ لگا کر ہر چیز کی قیمت بڑھاتی چلی جا رہی ہے۔ کانگریس پارٹی اقتدار میں تھی تب بھی غریب عوام کے ساتھ تھی اب جبکہ نہیں ہے تب بھی غریبوں کے حقوق کے لئے کھڑی ہوئی ہے۔

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی نے مہنگائی کے خلاف نکالا پیدل مارچ

چودھری زبیر نے کہا کہ کانگریس کے زمانے میں مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ننگا ناچنے والے کہاں چلے گئے۔ کیا انہوں نے ننگا ناچ اسی لئے کیا تھا کہ غریبوں کی کمر توڑ دی جائے اور ان کی آوازوں کو دبانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جائے، مگر حکومت کے ان کارندوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ جب صبر کا پیمانہ لبریز ہو جاتا ہے تو پھر وہیں سے زوال کا دور بھی شروع ہو جاتا ہے۔ اس لئے حکومت مہنگائی پر لگام لگائے اور غریبوں کے بارے میں سوچے۔

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی نے مہنگائی کے خلاف نکالا پیدل مارچ

اس مظاہرہ میں سویتا شرما، انل وشسٹھ، بلاک صدور اشتیاق شیخ، شاداب حسن، ندیم شیخ، اجے شرما، چودھری دیونند، حاجی غفران، حاجی ظریف، سنجے گوڑ، مکیش پنچال، بھارت کوشک، سنجے ورما، عاقل رانا، برہم ڈھیکیا، شہزاد خان، چودھری ہنس رام، سید ناصر جاوید، مقصود جمال، حاجی محمد ہارون، خالد خان، یعقوب شیخ، فرقان قریشی، ریاست ساحل، حاجی نصیر، محمد اسماعیل، آشا رانی، زیب النسا، نیہا بیگ راج، بشری انصاری، انیتا جین، فیروز خان، چودھری اجیت سنگھ، ونود شرما اور نوین شرما کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔