اعظم خان کی طبیعت ناساز، سانس لینے میں پریشانی، دہلی کے اسپتال میں داخل

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر اعظم خان کی ہفتہ کو دیر رات گئے طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد انہیں دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
اعظم خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر اعظم خان کی طبیعت ناساز ہو گئی، جس کے بعد انہیں ہفتہ کو دیر رات گئے دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اعظم خان کو سانس لینے میں پریشانی کے سبب استپال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اعظم خان کے بیٹے اور سوار سیٹ سے ایس پی ایم ایل اے عبداللہ اعظم اپنے والد کو اسپتال لے کر پہنچے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیل سے آنے کے بعد اعظم خان کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ داخل ہونے کے بعد اسپتال میں اعظم خان کے کئی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ سینے میں درد کے پیش نظر ای سی جی بھی کیا گیا۔


خیال رہے کہ ایس پی ایم ایل اے 27 ماہ سے سیتا پور جیل میں قید تھے۔ بی جے پی حکومت کے دوران ان کے خلاف 90 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ فی الحال وہ سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد پر سیتا پور جیل سے رہا ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔