’اورنگ آباد سانحہ‘ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی لاپرواہی کا نتیجہ: مایاوتی

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے مال گاڑی کی زد میں آنے سے مہاجرمزدوروں کی ہوئی اموات پر اپنے رنج کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مزدوروں کے تئیں لاپرواہی اور بے حسی کا نتیجہ ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں مال گاڑی کی زد میں آنے سے مہاجرمزدوروں کی ہوئی اموات پر اپنے رنج کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب مرکزی او ریاستی حکومتوں کی مزدوروں کی تئیں لاپرواہی اور بے حسی نتیجہ ہے۔

مایاوتی نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ مال گاڑی کے ذریعہ روندے جانے سے گھروں کو پیدل لوٹنے کو مجبور 19مزدوروں کی موت کافی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت بھوکے ولاچار لاکھوں مہاجر مزدوروں کے ساتھ غیر انسانی رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اضافہ شدہ کرایہ وصول رہی ہے تو دوسری طرف امیروں کے لئے رحم دل بنی ہوئی ہے۔


بی ایس پی سپریمونے کہا کہ ایسے میں قدرت سے دعا ہے کہ وہ متاثرہ کنبوں کو اس دکھ کی گھڑی کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں اس طرح کی دردناک حادثات کو پوری سنجیدگی سے لیں۔متاثرہ کنبوں کی پوری مالی مدد کریں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بدحال مہاجر مزدوروں کے لئے ریل،بس وہوائی کرایہ کا مفت انتظام کر کے ان کو ان کے گھروں تک بحفاظت پہنچائیں۔

مایاوتی نے کہا کہ بڑے گھروں کے بچوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے تو حکومت نے ہر طرح کی مفت سہولیات وغیرہ کافی حد تک دستیاب کرارہی ہے ۔لیکن غریب مہاجر مزدوروںکے لئے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ حکومتیں آخر کس دن غریب۔لاچار عوام کے کام آئیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */