عراق: امریکی سفارت خانہ پر حملہ کا خدشہ، سفارت خانہ بند کرنے کی تیاری

امریکی سفارت خانہ کو بند کرنے سے پہلے ابتدائی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ عراق کے شمالی کردستان علاقے کی راجدھانی اربل میں امریکی قونصلیٹ ابھی برقرار رہے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

قاہرہ: امریکہ نے عراق کی راجدھانی بغداد کے گرین زون میں واقع اپنے سفارت خانہ پر حملے کے خدشے کے پیش نظر اسے بند کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ عراقی افسر نے بدھ کو دی وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ ’’ہمیں بتایا گیا ہے کہ یہ دو سے تین مہینے میں سفارت خانہ کو مرحلہ وار طریقے سے بند ہونا ہے۔ امریکی فوجیوں کی واپسی کے ساتھ اسے جوڑ کر دیکھا جاسکتا ہے۔‘‘

اخبار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے عراقی صدر برہم صالح اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے حالیہ فون پر ہوئی بات چیت میں ممکنہ طور سے سفارت خانہ کو بند کرنے بارے میں وارننگ دی گئی ہے۔ امریکی سفارت خانہ کو بند کرنے سے پہلے ابتدائی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ عراق کے شمالی کردستان علاقے کی راجدھانی اربل میں امریکی قونصلیٹ ابھی برقرار رہے گا۔


واضح رہے کہ عراق کے بغداد میں سیکورٹی کے زبردست انتطامات والے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانہ کو اکثر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ سفارت خانہ پر میزائلوں سے حملے کرنے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔