امت شاہ کے اشارے پر ہوا ابھشیک بنرجی پر حملہ: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ ابھشیک بنرجی کی زندگی تریپورہ میں خطرے میں ہے اور یہ سب امت شاہ کے اشارے پر ہوا ہے۔ جس طرح ابھشیک بنرجی کے قافلےپر حملہ کیا گیا، اس سے ان کی زندگی کونقصان پہنچ سکتا تھا۔

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے تریپورہ میں ابھشیک بنرجی کی زندگی کو خطر ہ ہونے کا شبہ کا ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سخت تنقید کی اور کہا کہ ان کے اشارے پر ہی تریپورہ میں بی جے پی کے لوگ غنڈہ گردی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ پیر کوترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھشیک بنرجی تریپورہ کے دورے پر تھے اور اس درمیان ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔اس کے بعد ترنمول کانگریس کے طلبا لیڈروں پر حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ آج تریپورہ میں زخمی طلبا لیڈروں کو کولکاتا لایا گیا اور انہیں ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آج ممتا بنرجی نے ایس ایس کے ایم اسپتال جاکران کی عیادت کی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ابھشیک بنرجی کی زندگی تریپورہ میں خطرے میں ہے اور یہ سب امت شاہ کے اشارے پر ہوا ہے۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ جس طریقے سے ابھشیک بنرجی کے قافلے پر حملہ کیا گیا، اس سے ان کی زندگی کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں انتظامیہ نے انہیں بلٹ پروف گاڑی فراہم کی، اگر گاڑی کا شیشہ ٹوٹ جاتا تو ان کے سر کو نقصان پہنچ سکتا تھا، اور یہ سب کچھ پولیس کے سامنے ہوا ہے۔


ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ابھشیک بنرجی کو نقصان پہنچانے کے لئے طرح طرح کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جب ابھشیک بنرجی ہوائی جہاز میں کہیں جاتے ہیں تو ان کے ساتھ والی پانچ سیٹیں بک کر کے بدمعاشوں کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ میں کہہ رہی ہوں کہ ابھشیک کی جان کو خطرہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ تریپورہ میں بی جے پی کی شیطانی حکومت ہے، ہمارے کارکنان کومارا پیٹا جارہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ زخمیوں کو 36 گھنٹے تک علاج فراہم نہیں کیا گیا ہے، یہ سب امت شاہ کے اشارے پر ہوا ہے۔ تریپورہ کے وزیرا علیٰ میں اتنی ہمت نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */