جموں کی ستواری سبزی منڈی میں آتشزدگی، کم سے کم 16 دکانیں خاکستر

جموں کی ستواری سبزی منڈی میں دوران شب آگ لگنے کے ایک واقعہ میں کم سے کم 16 سبزی کی دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں

جموں کی ستواری سبزی منڈی میں آگ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @State_Times
جموں کی ستواری سبزی منڈی میں آگ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @State_Times
user

یو این آئی

جموں: جموں کی ستواری سبزی منڈی میں دوران شب آگ لگنے کے ایک واقعہ میں کم سے کم 16 سبزی کی دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ستواری سبزی منڈی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قریب دو بجے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 16 سبزی دکانیں خاکستر ہو گئیں۔

ایک دکاندار نے میڈیا کو بتایا کہ ان کو قریب 70 ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے کیونکہ نوراتری تہوار کے پیش نظر ان کی دکان مختلف سبزیوں اور پھلوں سے بھری ہوئی تھی۔

دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ ستواری سبزی منڈی میں آگ کے واقعہ میں کم سے کم مستقل اور ایک درجن عارضی دکانیں خاکستر ہو گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


انہوں نے بتایا کہ یہ آگ غالباً شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ متاثرین نے حکومت سے فوری اور بھر پور معاوضے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کر سکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔