ہندوستان کی کرتار پور گردوارہ تک 100 کلومیٹر لمبا پل بنانے کی پیشکش

ہندوستان نے ڈیرہ بابا نانک سے کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب تک 100 کلومیٹر لمبے پل کی تعمیر کی پیشکش کی ہے تاکہ سکھ عقیدت مندوں کو وہاں پہنچنے میں آسانی ہو۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ہندوستان نے پاکستان کے کرتار پور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کا درشن کرنے والے سکھ عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے ڈیرہ بابا نانک سے پاکستان۔ہندوستان سرحد تک 100 کلومیٹر لمبے پل کی تعمیر کی پیشکش کی ہے۔

دونوں ممالک کے ماہرین کے درمیان کرتارپور گلیارے کے سلسلے میں منگل کو پاکستان میں تکنیکی سطح کے دوسرے دور کی بات چیت ہوئی تھی۔ دی ایکسپریس ٹریبون کے مطابق ہندوستانی شہر ڈیرہ بابا نانک سے کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب تک ہندوستان نے 100 کلومیٹر لمبے پل کی تعمیر کی پیشکش کی ہے تاکہ سکھ عقیدت مندوں کو وہاں پہنچنے میں آسانی ہو۔

تکنیکی سطح کے دوسرے دور کی میٹنگ میں پاکستان کے وزارت خارجہ کے نمائندے اور فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے سینئر افسر موجود تھے۔ ڈپلومیٹک ذرائع کے مطابق ہندوستان نے یہ پیشکش مانسون کے دوران عقیدت مندوں کو آنے والی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افسران نے کہا ہے کہ ہندوستان کی پیشکش کو منظوری کے لئے یہاں متعلقہ محکمہ کو بھیجیں گے۔ دوسرے دور کی تکنیکی میٹنگ میں دونوں طرف کے ماہرین نے کرتار پور گلیارے کی لمبائی کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر اور باڑھ کے علاوہ سرحد اور امیگریشن سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */