اسمبلی انتخابات: ایگزٹ پول کے نتائج میں بی جے پی کو نقصان 

نیوز-24 کے مطابق چھتیس گڑھ کی کل 199 سیٹوں میں سے کانگریس کو 45 سے 51 سیٹیں تک حاصل ہو سکتی ہیں، بی جے پی کو 36 سے 42 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ دیگران کو 4 سے 8 سیٹیں تک مل سکتی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

07 Dec 2018, 7:44 PM
ایگزٹ پول کے مطابق راجستھان میں کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔
07 Dec 2018, 7:43 PM
ایگزٹ پول کے مطابق تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو سبقت حاصل ہوتی نظر آ رہی ہے۔  
07 Dec 2018, 7:11 PM
چھتیس گڑھ میں کانگریس کو سبقت حاصل ہوتی نظر آ رہی ہے۔

07 Dec 2018, 7:11 PM
مدھیہ پردیش میں بی جے پی اور کانگریس میں کانٹے کی ٹکر
07 Dec 2018, 5:42 PM

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اختتام پزیر ہو چکے ہیں۔ کئی نیوز چینلوں نے ان انتخابات کے حوالہ سے ایگزٹ پول کے ذریعہ اندازہ لگایا ہے کس ریاست میں کس کو فتح ملے گی اور کس کی شکست ہوگی۔

تلنگانہ اور میزورم کو چھوڑ کر دیگر ریاستوں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ ان تینوں ہی ریاستوں کے انتخابی نتائج پر لوگوں کی نظریں مرکوز ہیں۔ کیوں کہ ان ریاستوں میں براہ راست مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے۔

یوز-24 کے مطابق چھتیس گڑھ کی کل 199 سیٹوں میں سے کانگریس کو 45 سے 51 سیٹیں تک حاصل ہو سکتی ہیں، بی جے پی کو 36 سے 42 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ دیگران کو 4 سے 8 سیٹیں تک مل سکتی ہیں۔

اے بی پی نیوز کے مطابق مدھیہ پردیش میں 90 سیٹوں کے اعداد و شمار آ گئے ہیں۔ کل 90 سیٹوں میں سے کانگریس کو 50 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو 30 سیٹیں حاصل ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔