فوج ایک انچ بھی زمین دوسرے کے ہاتھ میں نہیں جانے دے گی: راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہندوستان امن چاہتا ہے، اسی کے ساتھ ہی وہ ملک کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ فوج ایک انچ زمین بھی دوسرے کے ہاتھ میں نہیں جانے دے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کے مابین کشیدگی کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج واضح الفاظ میں کہا کہ ہندوستان امن چاہتا ہے، اسی کے ساتھ ہی وہ ملک کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ فوج ایک انچ زمین بھی دوسرے کے ہاتھ میں نہیں جانے دے گی۔

ہفتہ کے روز 33 ویں کور ہیڈ کوارٹر میں اپنے دو روزہ دورہ کے دوران مسٹر سنگھ نے فوجی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد کہا ’’تری شکتی کور نے جو کردار ادا کیا ہے خواہ وہ 62 ، 67 رہا ہو یا 71 اس کی جتنی بھی ستائش کی جائے وہ کم ہے۔ اگر ہم آج اس مقام پر کھڑے رہ کر بات کر رہے ہیں تو اس کا سہرا اگر کسی کو دیا جاسکتا ہے تو یہ ہماری ’تری شکتی‘ کو دیا جاسکتا ہے۔ اس کے بہادر سپاہیوں کو دیا جاسکتا ہے۔ بہت سے بہادر فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔‘‘


انہوں نے کہا ’’اس وقت ہندوستان اور چین کی سرحد پر جو کشیدگی ہے ہندوستان چاہتا ہے کہ یہ ختم ہو ، امن قائم ہو ، یہ ہمارا مقصد ہے لیکن بعض اوقات ایسی ناپاک حرکتیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔ مجھے پورا اعتماد ہے اور مجھے یقین ہے کہ کسی بھی حالت میں ہماری فوج ہندوستان کی ایک انچ زمین کو دوسرے ہاتھ میں نہیں جانے دےگی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے جوانوں سے مل کر میں ہمیشہ بہت خوشی محسوس کرتا ہوں۔ ان کا حوصلہ بہت بلند ہے ، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا ’’حال ہی میں لداخ میں ہند چین سرحد پر کیا ہوا ہے اس کی قطعی معلومات کی بنیاد پرمیں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے جوانوں نے جو کردار ادا کیا ہے ، اگر تاریخ لکھی جاتی ہے تو مورخین ان جوانوں کی بہادری کی کہانی سنہری حرفوں میں لکھیں گے‘‘۔ دسہرہ کے موقع پر مسٹر سنگھ فوجیوں کے ساتھ ’شستر پوجا ‘ بھی کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔