کورونا ٹیکہ کاری مہم کے دوسرے مرحلے میں میڈیا کو شامل کرنے کی اپیل

اے او جے نے مرکزی وزیر صحت کو لکھے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران ایسا کوئی لمحہ نہیں تھا جب میڈیا اپنی ذمہ داری سے پیچھے ہٹا ہو، بلکہ لوگوں کو بیدار کرنے میں سب سے آگے رہا۔

تصویر قومی آواز/ویپن
تصویر قومی آواز/ویپن
user

یو این آئی

اگرتلہ: تریپورہ میں میڈیا کی اپیکس باڈی ’اسمبلی آف جرنلسٹس‘ (اے او جے) نے کووڈ- 19 ٹیکہ کاری کے دوسرے مرحلے میں ملک بھر کے میڈیا اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو شامل کرنے کے لئے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے اپیل کی۔ اے او جے کے جنرل سکریٹری سنائت دیوا رائے نے کہا کہ وزیر صحت کو ارسال کیے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کا بھی علان کر دیا گیا ہے لیکن اب تک میڈیا کو شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم اور مرکزی کابینہ کے دیگر اراکین نے میڈیا افراد کو فرنٹ لائن ورکر کے طور پر نامزد کیا تھا۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن تھا، تب بھی ایسا کوئی لمحہ نہیں تھا جب میڈیا اپنی ذمہ داری سے پیچھے ہٹا ہو، بلکہ لوگوں میں بیداری پیدا کرنے میں بھی سب سے آگے رہا۔ یہاں تک کہ کورونا کی لڑائی کے دوران بھی سیکڑوں کی تعداد میں صحافیوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔ اے او جے نے وزیر صحت سے اس معاملے میں فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔