جامعہ میں پھر فائرنگ، ایف آئی آ ر درج

فائرنگ کے پہلے واقعہ کے تین دن بعد کل آدھی رات کے وقت جامعہ میں بیٹھے مظاہرین کے قریب پھر فائرنگ ہوئی جس کی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ذرائع کے مطابق کل آدھی رات کے قریب اسکوٹی پر دو شخص آئے اور انہوں نے جامعہ میں فائرنگ کی، وہاں موجود لوگوں کے مطابق لال رنگ کی اسکوٹی پر آئے ان لوگوں نے ہوا میں فائرنگ کی اور بھاگ گئے، بھیڑ نے ان کی اسکوٹی کا نمبر نوٹ کر لیا اور پولیس میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ یہ واقعہ جامعہ کے گیٹ نمبر 5 اور گیٹ نمبر 7 کے درمیان پیش آیا ۔ واضح رہے جامعہ میں گیٹ نمر 7 کے باہر طلباء اوردیگر لوگ شہریت ترمیمی قانون اور جامعہ میں ہوئی پولیس فائرنگ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔


واضح رہے تین روز قبل بھی گریٹر نویئڈا میں جیور کے رہنے والے ایک نوجوان نے گولی چلائی تھی جس کو پولیس نےگرفتار کر لیا تھا۔ اس کے بعد شاہین باغ میں بھی کمل گوجر نام کے ایک شخص نے مظاہرہ گاہ کے پیچھے فائرنگ کی تھی اور پولیس نے اس کو بھی گرفتار کر لیا تھا ۔ ہفتہ کو ہی دہلی کی جامع مسجد میں بھی بھیڑ نے دو لوگوں کو مشتبہ حالت میں پکڑا تھا جن کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا تھا۔

دہلی کے شاہین باغ علاقہ میں خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گزشتہ 50 روز سے رات دن احتجاج پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ یہ مظاہرہ نہ صرف عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے بلکہ ملک کے کئی حصوں میں شاہین باغ بن چکے ہیں جہاں خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں ۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے اس کو مرکزی انتخابی مدا بھی بنا لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Feb 2020, 7:45 AM