اے پی میں ’ایک دارالحکومت‘ کی تحریک سے وابستہ مزید ایک کسان کی موت

راما راو کے اراکین خاندان نے کہا کہ دارالحکومت کی منتقلی کے ریاستی حکومت کے قدم سے وہ کافی مایوس تھا۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

یو این آئی

حیدرآباد: اے پی میں ایک ہی دارالحکومت کی تحریک سے وابستہ ایک اور کسان کی موت ہوگئی ہے۔امراوتی کے تُلورو منڈل کے مندڈم میں 80 سالہ کسان ایم راما راو کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ انہوں نے تلگودیشم دورحکومت میں اعلان کردہ نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کے لئے 20 ایکڑ اراضی دی تھی، تاہم ریاست میں جگن موہن ریڈی زیر قیادت وائی ایس آر کانگریس کے برسراقتدار آنے کے بعد ریاست میں ایک کے بجائے تین دارالحکومتوں کا اعلان کیا گیا، جس کے خلاف امراوتی کے کسان تقریباً 400 دنوں سے تحریک چلا رہے ہیں۔

ان کا مطالبہ ہے کہ امراوتی کو ریاست کا ایک ہی دارالحکومت رکھا جائے اور ریاست کے لئے تین دارالحکومتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ راما راو کے اراکین خاندان نے کہا کہ دارالحکومت کی منتقلی کے ریاستی حکومت کے قدم سے وہ کافی مایوس تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔