کشمیر: کورونا وائرس سے ایک اور موت، کل مجموعی تعداد 52 ہوئی

ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا کہ متوفی خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان کو کووڈ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی خاتون کئی عارضوں میں مبتلا تھی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والی کورونا میں مبتلا ایک 62 سالہ خاتون کی یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں جمعرات کی صبح موت واقع ہونے کے ساتھ جموں و کشمیر میں اس وائرس سے مبتلا مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہوگئی ہے۔ سکمز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ خاتون کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی خاتون کو 7 جون کو یہاں لایا گیا تھا اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ان کو کووڈ وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی خاتون کئی عارضوں میں مبتلا تھی۔

کشمیر: کورونا وائرس سے ایک اور موت، کل  مجموعی تعداد 52 ہوئی

کولگام کی اس خاتون کی موت کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 52 ہوگئی ہے جن میں سے 47 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 5 جموں صوبے کے رہنے والے ہیں۔ وادی کشمیر میں اب تک کورونا سے متعلق اموات میں ضلع سری نگر 12 اموات کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ ضلع بارہمولہ 10 اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ضلع کولگام میں آٹھ، اننت ناگ میں چھ، کپوارہ اور شوپیاں میں تین تین، پلوامہ اور بڈگام میں دو دو اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر راہی ملک عدم ہوگئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔