ملیشیا میں کورونا وائرس کے مزید 4046 نئے کیسز

ملیشیا کی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جمعہ کی آدھی رات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کووڈ- 19 کے نئے کیسز میں سے 489 کا تعلق بیرون ملک سے آنے والے لوگوں سے ہے۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کوالالمپور: ملیشیا میں کورونا وائرس کے مزید 4,046 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور اس کے بعد اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 28,24,973 ہو گئی ہے۔ ملیشیا کی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر جمعہ کی آدھی رات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کووڈ- 19 کے نئے کیسز میں سے 489 کا تعلق بیرون ملک سے آنے والے لوگوں سے ہے، جب کہ 3557 کیسز مقامی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا سے ملک میں مزید 16 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 31,869 ہو چکی ہے۔

وزارت کے مطابق ملک میں مزید 2,804 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2,750,261 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 42843 کیسز ہیں جن میں سے 149 افراد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں اور 71 افراد کو آکسیجن کی ضرورت ہے۔


جمعہ کو ملیشیا میں ویکسین کی 163,942 خوراکیں دی گئیں۔ ملک کی 79.8 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی گئی ہے۔ جبکہ 78.7 فیصد آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی گئی ہیں۔ ملیشیا میں 31.8 فیصد آبادی کو بوسٹر ڈوز دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔