اننت ناگ تصادم: زخمی فوجیوں میں سے ایک جوان نے دم توڑا

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اننت ناگ تصادم آرائی کے دوران زخمی ہونے والے تین فوجی اہلکاروں میں سے ایک فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

تصادم، علامتی تصویر یو این آئی
تصادم، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں ملی ٹنٹوں کے ساتھ تصادم آرائی کے دوران تین فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جس میں سے ایک فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ بتادیں کہ اننت ناگ تصادم آرائی میں پاکستانی ملی ٹنٹ سمیت جیش محمد نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ تین ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ملی ٹنٹوں کی طرف سے ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں تین فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اننت ناگ تصادم آرائی کے دوران زخمی ہونے والے تین فوجی اہلکاروں میں سے ایک فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس تصادم میں زخمی ہونے والے دوسرے دو فوجی جوان اور ایک پولئیس اہلکار زیر علاج ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران دو پاکستانی ملی ٹنٹوں سمیت چھ ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔