ہندوستان بھر میں کورونا کے فعال کیسز میں 37 کا اضافہ، ایک مریض کی موت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20767 افراد کوویکسین دی گئیں اور اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 24 لاکھ 21 ہزار 113 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کورونا وائرس، تصویر یو این آئی </p></div>

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 37 ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس سے متاثر ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20767 افراد کوویکسین دی گئیں اور اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 24 لاکھ 21 ہزار 113 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 135 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور چھ فعال معاملات میں کمی آئی ہے۔ دوسری طرف، کرناٹک میں 14، پنجاب میں آٹھ، پڈوچیری اور گجرات میں پانچ پانچ، دہلی اور تلنگانہ میں دو دو اور راجستھان میں ایک ایک کیس بڑھے ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد اب 1940 ہے۔ اسی عرصے میں اتر پردیش میں ایک کورونا مریض کی موت ہوئی ہے۔


تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے درج کیسز کے اعدادوشمار 4 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 781 اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد چار کروڑ 41 لاکھ 49 ہزار 111 ہو گئی ہے، جبکہ تعداد اموات 530730 تک پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔