میں دہلی والوں کا بیٹا ہوں یا دہشت گرد، عوام فیصلہ کرے: کیجریوال

کیجریوال نے کہا کہ ’’اب دہلی کے عوام کو طے کرنا ہے کہ کیا میں دہشت گرد ہوں یا میں ان کا اپنا بیٹا ہوں جس نے اپنی دہلی کے لئے اسکول اور اسپتال بنائے‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مغربی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی پرویش صاحب سنگھ ورما کے انہیں دہشت گرد کہنے کے بیان پر جمعرات کو کہا کہ پانچ سال تک انہوں نے بیٹا بن کر دہلی کے لوگوں کے لئے کام کیا ہے اوراب دارالحکومت کے لوگوں کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ان کے بیٹے ہیں یا دہشت گرد۔

اروند کیجریوال نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ’’بی جے پی والے کہہ رہے ہیں کہ اروند کیجریوال دہشت گرد ہے۔ میں نے پانچ سال آپ کا بیٹا بن کر کام کیا ہے۔ یہ فیصلہ میں آپ پر چھوڑتا ہوں کہ میں آپ کا بیٹا ہوں یا دہشت گرد‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’اب دہلی کے عوام کو طے کرنا ہے کہ کیا میں دہشت گرد ہوں یا میں ان کا اپنا بیٹا ہوں جس نے اپنی دہلی کے لئے اسکول اور اسپتال بنائے‘‘۔


عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر نے کہا کہ ’’میں نے دو بار ملک کے بدعنوان لوگوں کے خلاف بھوک ہڑتال کی ہے۔ میں نے 15-15 دن کا انشن کیا ہے۔ میں نے ملک کے لئے اپنی جان داؤ پر لگائی تھی۔ بی جے پی مجھے آج دہشت گرد بول رہی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’سرحد پر شہید ہونے والے جوان کے خاندان کو میں نے ایک کروڑ روپے دیئے ہیں۔ جوان کی شہادت کے بعد خاندان کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی۔ بدلے میں بی جے پی مجھے دہشت گرد کہہ رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔