ضلع پونچھ کے چکلی گاؤں میں 28 سالہ نوجوان کا مبینہ قتل، مقامی لوگ سراپا احتجاج

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے چکلی گاؤں میں تین سے چار نامعلوم افراد نے انکش کمارشرما ولد بچن کمار شرما کے گھر میں رات کے قریب ایک بجے داخل ہوئے اور اس پر تیز دھار والے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے چکلی گاؤں میں دوران شب 28 سالہ نوجوان کے مبینہ طور پر قتل کے خلاف مقامی لوگوں نے بدھ کی صبح احتجاج کرکے راجوری- پونچھ روڈ کو بند کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے چکلی گاؤں میں تین سے چار نامعلوم نے افراد انکش کمار شرما ولد بچن کمار شرما کے گھر میں رات کے قریب ایک بجے داخل ہوئے اور اس پر تیز دھار والے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انکس شرما کی گردن، چہرے اور کاندھوں میں گہری چوٹیں لگی تھیں، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ انکش شرما کی لاش کو بدھ کی علی الصبح خون میں لت پت دیکھا گیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ واقعہ کے متعلق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی۔


دریں اثنا چنگس پولیس چوکی کے انچارج آشیش چودھری نے کہا کہ مقامی لوگوں نے اس واقعے کے خلاف احتجاج کرکے راجوری- پونچھ روڈ کو بند کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق احتجاجی مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے اور انہوں نے روڈ کو بند کرنے کے لئے اس پر ٹائر جلا دئے تھے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔