الٰہ آباد یونیورسٹی طلبا کو خالی کرنا پڑے گا ہاسٹل، یوگی حکومت نے صادر کیا حکم!

یونیورسٹی کے چیف پراکٹر پروفیسر آر کے اپادھیائے نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے پریاگ راج میں پھنسے زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو ان کے آبائی ضلع جانے کے لئے بس کی سہولیت دستیاب کرائی ہے۔

الہ آباد یونیورسٹی
الہ آباد یونیورسٹی
user

یو این آئی

پریاگ راج: الہ آباد یونیورسٹی نے ہاسٹل میں رہ رہے طلبا وطالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے دستیاب کرائی گئی بسوں کی سہولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں اور ہاسٹل خالی کردیں۔

یونیورسٹی کے چیف پراکٹر پروفیسر آر کے اپادھیائے نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ پریاگ راج میں پھنسے زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو ان کے آبائی ضلع جانے کے لئے بس کی سہولیت دستیاب کرائی گئی ہے۔ طلبہ ہاسٹل خالی کردیں اس سہولیت کا فائدہ لیں اور اپنے گھروں کو چلے جائیں۔


پروفیسر اپادھیائے نے بتایا کہ بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے آئے طلبہ اور ملک کے اندر جن صوبائی حکومتوں سے حکومت قرار کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی ہے یونیورسٹی ایسی جگہوں کے طلبہ سے ہاسٹل خالی نہیں کرائے گی۔ اگر ان کو کہیں دوسرے مقام پر شفٹ کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو ان کا مکمل تعاون کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Apr 2020, 7:11 PM