بی جے پی نے آئین کی اڑائیں دھجیاں: اکھلیش یادو

یوم جمہوریہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک کو آج کے ہی دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے آئین دیا تھا جس کی بی جے پی اقتدار میں دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں دستور کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

جنیشور مشر پارک میں منعقد 70 ویں یوم جمہوریہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ملک کو آج کے ہی دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے آئین دیا تھا جس کی بی جے پی اقتدار میں دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ ملک کی 60 فیصد دولت 9 خاندانوں کے پاس محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ سماجی، معاشی امتیازات میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ 5 سال میں 50 ہزار کسان خود کشی کرچکے ہیں۔ نہ ان کی قرض معافی ہوئی نہ ہی ان کی آمدنی دوگنی کی گئی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے۔ جی ایس ٹی نے تجارت کو برباد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سماج کی خوبصورتی ہے کہ ہم مختلف مذاہب، زبان اور ذات کے لوگ مل کر رہتے ہیں اس رواج کو بنائے رکھنا تاکہ ملک مضبوط رہے۔ آج ہمیں عہد کرنا ہے کہ ملک خوشحال ہو، کسی غریب، یا کسی کسان کی حق تلفی نہ ہو۔

اکھیش یادو نے کہا کہ کسی کو اعزاز ملے، سماجوادی کبھی اس پر انگلی نہیں اٹھاتے ہیں، بی جے پی نے یش بھارتی اعزاز پر سوال اٹھائے، اب انہیں کیسا لگ رہا ہوگا جب ان کے دیئے گئےایوارڈ پر لوگ سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے عوام ناراض ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ملک کو نیا وزیر اعظم ملے، اب عوام اپنے ووٹ کے ذریعہ ان کا انکاونٹر کریں گے۔ اس سے قبل پارٹی فاونڈر و سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو نے پارٹی دفتر میں قومی پرچم لہرایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔