47 برس کے ہوئے اکھلیش، سادگی سے منایا یوم پیدائش

اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا آج 47 واں یوم پیدائش ہے۔ سماج وادی پارٹی کے فاؤنڈر و نگراں ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو کی پیدائش یکم جولائی 1973 کو سیفئی میں ہوئی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے آج 47 برس کے ہوگئے۔ انہوں نے اپنی یوم پیدائش پوری سادگی کے ساتھ منایا۔ وہ یکم جولائی 1973 کو سیفئی میں پیدا ہوئے تھے۔ عالمی وبا کووڈ۔19کی وجہ سے یادو کے یوم پیدائش پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔ پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے ریاستی راجدھانی لکھنؤ اور دیگر شہروں میں اپنے لیڈر کے یوم پیدائش کے موقع پر کئی ہورڈنگس لگائے ہیں اور انہیں مبارک باد دی ہے۔ کچھ ذمہ داروں نے اسپتالوں میں پہنچ کر پھل تقسیم کیے۔ تو کچھ نے یتیم خانے پہنچ کر ماکس اور سینیٹائز تقسیم کر کے پارٹی سربراہ کے یوم پیدائش پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

اکھلیش کی بیوی و سابق رکن پارلیمان ڈمپل یادو نے اپنے شوہر کو یوم پیدائش کی مبارک باد دیتے ہوئے پارٹی کارکنوں سے اس موقع پر ضرورت مندوں اور غریبوں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کے وقت میں کسی بھی قسم کے عوامی انعقاد سے بچیں اور ذاتی طور پر کسی ضرورت مند کی مدد کریں۔


ڈمپل یادو نے ٹوئٹ میں لکھا 'ایس پی کے ہر دل عزیز صدر اکھلیش یادو کے یوم پیدائش پر دلی مبارک باد اور نیک تمنائیں۔ ان کی درخواست پر ان کے چاہنے والے سبھی حامیوں اور کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ اس بحران کے وقت میں کسی بھی قسم کے عوامی انعقاد سے گریز کریں اور ذاتی طور پر کسی بھی ضرورت مند کی مدد کریں۔ ایس پی ترجمان راجندر چودھری نے یہاں بتایا کہ پارٹی کارکن ضرورت مندوں کو کھانا، پھل اور دوائیں تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی دفتر میں کوئی تقریب منعقد نہیں ہوگی لیکن ہم اپنے طریقے سے یادو کا یوم پیدائش منائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا آج 47 واں یوم پیدائش ہے۔ سماج وادی پارٹی کے فاونڈر و نگراں ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو کی پیدائش یکم جولائی 1973 کو سیفئی میں ہوئی تھی۔ 1999 میں ان کی شادی ڈمپل یادو سے ہوئی۔ وہ سال 2000 میں پہلی بار قنوج سے پالیمنٹ پہنچے۔ 15 مارچ 2012 کو انہوں نے 38 سال کی عمر میں اترپردیش کے سب سے کم عمر وزیر اعلی بنے۔ اس وقت وہ اعظم گڑھ کے ایم پی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔