بھرتی ہی نہیں بلکہ عمر میں بھی چھوٹ دی جائے گی: اکھلیش

لاک ڈاؤن میں جب تمام کارخانے وغیرہ بند تھے، ایسے میں کسانوں نے کام کیا اور اگر وہ کام نہ کرتے توہ ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہوجاتی اور لوگوں کو پیٹ بھرنا مشکل ہو جاتا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بے روزگاری کے مسئلے میں اضافے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ مخلوط حکومت کے اقتدار میں آنے پر نہ صرف نئی بھرتیاں شروع کی جائیں گی، بلکہ ضرورت پڑنے پر عمر کی حد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

مانٹ اسمبلی حلقہ میں ایس پی امیدوار سنجے لاتھر کے حق میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا کوئی انتظام نہیں کیا اور اگر امتحانات ہوئے تو پرچے آؤٹ ہونے کی وجہ سے انہیں منسوخ کر دیا گیا۔ اور اس سب میں نوجوانوں کی عمر بھی بڑھتی گئی۔


انہوں نے واضح کیا کہ جب ایس پی مخلوط حکومت آئے گی تو نہ صرف نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی بلکہ ضرورت پڑنے پر عمر میں بھی چھوٹ دی جائے گی۔ نوجوانوں کو کم وقت میں ملازمتیں فراہم کرنے کا بھی اسی طرح انتظام کیا جائے گا جس طرح پہلے کیا گیا تھا۔

انہوں نے کورونا کے دور میں کسانوں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب لاک ڈاؤن ہوا تو تمام کارخانے وغیرہ بند تھے، ایسے میں کسانوں نے کام کیا اور اگر وہ کام نہ کرتے توہ ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہوجاتی اور لوگوں کو پیٹ بھرنا مشکل ہو جاتا۔


اکھیلیش یادو نے کہا کہ کسانوں کے اتحاد کی وجہ سے بی جے پی حکومت کو جھکنا پڑا اور تینوں کالے قوانین کو واپس لینا پڑا۔ انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ شہید ہونے والے کسانوں کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے سے نوازا جائے گا اور ضرورت پڑی تو ان کی یاد میں یادگاریں بھی تعمیر کی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔