’گینگسٹر وکاس دوبے کے گھر سے اے کے 47 رائفل برآمد‘

کانپور کے علاقے چوبے پور میں گذشتہ 2 اور 3 جولائی کی شب بکرو گاؤں میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل میں اے کے 47 اور انساس رائفل جیسے خطرناک ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تھا

فائل تصویر Getty Images
فائل تصویر Getty Images
user

یو این آئی

کانپور: اتر پردیش کے کانپور کے علاقے چوبے پور میں گذشتہ دو اور تین جولائی کی شب بکرو گاؤں میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی قتل میں اے کے 47 اور انساس رائفل جیسے خطرناک ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تھا۔

پولیس ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (لا اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے منگل کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ خطرناک ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کے مکان کی تلاشی کے دوران پولیس کو دیگر جدید ترین اسلحہ سمیت اے کے 47 کا ذخیرہ ملا ہے، جبکہ اس واقعے میں ملوث 50 ہزار کا انعامی بدمعاش ششی کانت کے گھر سے پولیس سے لوٹی گئی انساس رائفل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے ششی کانت کو گرفتار کرلیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وکاس اور اس کے ساتھیوں نے دو اور تین جولائی کی شب دبش دینے گئی پولیس ٹیم پر منظم انداز میں حملہ کیا تھا اور اس واقعہ میں خطرناک ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا تھا۔اس حملہ میں جرائم پیشہ افراد نے مقتول پولیس اہلکاروں کے اسلحہ بھی لوٹ لئے تھے۔

کمار نے بتایا کہ اس واقعہ میں نامزد 21 ملزمان میں سے چار کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے ، جبکہ وکاس دوبے سمیت چھ ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں۔ دوسرے افراد کوبھی جلد پکڑے جانے کا امکان ہے۔


انہوں نے بتایا کہ قتل کے خوفناک واقعہ کی شب پولیس کے کون کون اہلکار مجرموں کے رابطے میں تھے۔ پولیس اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ وکاس دوبے کے رابطے میں رہنے والے کسی بھی افسر پولیس اہلکار یا دیگر کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وکاس دوبے نے گروہ کے ممبروں سے کہا تھا کہ وہ اپنے گھروں میں پولیس اہلکاروں سے لوٹا ہوا اسلحہ اور گولہ بارود چھپائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔