اجمیر: اشوک گہلوت اتوار کے روز خواجہ کی درگاہ پر چادر پیش کریں گے

وزیر اعلیٰ کے خصوصی افسر ڈاکٹر دیو رام سینی کے ذریعہ جاری کردہ بیان کے مطابق چادر کی رسم کے بعد اشوک گہلوت دوپہر 12 بجے کشن گڑھ سے روانہ ہو کر جودھ پور پہنچیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اتوار کو کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی کی طرف سے اجمیر میں واقع خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر چادر چڑھائی جانے والی رسم میں شریک ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ کے خصوصی افسر ڈاکٹر دیو رام سینی کے ذریعہ جاری کردہ بیان کے مطابق چادر کی رسم کے بعد اشوک گہلوت دوپہر 12 بجے کشن گڑھ سے روانہ ہو کر جودھ پور پہنچے گے جہاں وہ رتناڑہ میں مرحوم سیٹھ بھیکم داس اور مرحوم جگدیش سنگھ پریہار کے مجسموں کی نقاب کشائی اجلاس میں حصہ لیں گے۔


اس دوران راجستھان وقف بورڈ کے صدر ڈاکٹر خانو خان بدھوالی اجمیر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ درگاہ پہنچ کر اشوک گہلوت کی طرف سے غریب نواز کی درگاہ میں چادر پیش کریں گے۔ سرکٹ ہاؤس میں عوام کی روداد سنیں گے اور اگلے روز سونیا گاندھی کے ذریعہ بھجوائی گئی چادر پوشی رسم میں بھی شریک ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔