’ائیرانڈیا‘ کے ڈاٹا میں لگی سیندھ، 45 لاکھ مسافروں کی کریڈٹ کارڈ سمیت کئی جانکاریاں لیک

ائیر انڈیا نے بتایا ہے کہ اس کا ’ایس آئی ٹی اے -پی ایس ایس سرور‘ جو پرواز بھرنے والوں کی نجی جانکاری کو محفوظ اور پروسیس کرتا تھا، اس پر سائبر حملہ ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ائیر انڈیا سے ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ائیر انڈیا کے ڈاٹا میں سیندھ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے کم و بیش 45 لاکھ مسافروں کی کریڈٹ کارڈ سمیت کئی جانکاریاں لیک (افشا) ہو گئی ہیں۔ مسافروں کی پرائیویسی تحلیل ہونے کی بات کا اعتراف ائیر انڈیا نے کر لیا ہے اور اس کے مطابق 26 اگست 2011 سے 3 فروری 2021 تک کے درمیان مسافروں کا یوم پیدائش، ان کے کانٹیکٹ سے متعلق جانکاریاں، نام، پاسپورٹ سے متعلق جانکاریاں، ٹکٹ کے بارے میں جانکاری اور اسٹار ایلائنس اور ائیر انڈیا فریکوئنٹ فلائر ڈاٹا اور کریڈٹ کارڈ ڈاٹا بریچ ہوا ہے۔ ائیر انڈیا کے مطابق پاسپورڈ کو راز رکھا گیا ہے۔

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں ائیر انڈیا نے یہ بھی صاف کیا ہے کہ کریڈٹ کارڈ ڈاٹا سے متعلق سی وی وی/سی وی سی نمبرس ڈاٹا پروفیسر کی جانب سے نہیں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ائیر انڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سرور پر کسی بھی طرح کی غلط سرگرمی نہیں دیکھی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سائبر حملے میں دنیا بھر کی گلوبل ائیرلائنس کا ڈاٹا لیک ہوا ہے، لیکن ائیر انڈیا کے 45 لاکھ مسافروں کی رازداری والی جانکاریاں لیک ہونے سے لوگوں میں حیرانی ہے۔


بہر حال، خبروں کے مطابق جن مسافروں کا ڈاٹا لیک ہوا ہے، ائیر انڈیا نے انھیں ایک نوٹس کے ذریعہ جانکاری دے دی ہے۔ ائیر انڈیا نے بتایا ہے کہ اس کا ’ایس آئی ٹی اے -پی ایس ایس سرور‘ جو پرواز بھرنے والوں کی نجی جانکاری کو محفوظ اور پروسیس کرتا تھا، اس پر سائبر حملہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔