اگنی پتھ اسکیم کے ذریعہ اپنی فوج بنانے کی کوشش کر رہی بی جے پی: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے مانسون اجلاس کے دوران اسمبلی میں کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کا اعلان وزارت دفاع کے ذریعہ نہیں کیا گیا بلکہ مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعہ اس کا اعلان کیا گیا جو حیرت انگیز ہے۔

ممتا بنرجی / یو این آئی
ممتا بنرجی / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

مغربی بنگال اسمبلی میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکز کی مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم پر زوردار حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی کی اپنی خود کی فوج بنانے کی کوشش ہے۔ انھوں نے کہا کہ دفاعی فورس کا صرف ایک مکھوٹا کی شکل میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی پورے ملک میں اپنے غنڈوں کی ایک طاقت بنانے کے لیے لالی پاپ پیش کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اسمبلی کے رواں مانسون اجلاس کے دوران ایوان میں کہا کہ اگنی پتھ منصوبہ کا اعلان وزارت دفاع کے ذریعہ نہیں کیا گیا تھا بلکہ مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعہ کیا گیا جو کہ حیرت انگیز ہے۔ یہ دراصل فوج کی تربیت کی آڑ میں اپنا خود کا کیڈر فورس بنانے کے لیے بی جے پی کی ایک سازش ہے۔ دفاعی فورس صرف ایک مکھوٹا ہے، بی جے پی پورے ملک میں اپنے غنڈوں کی ایک طاقت بنانے کے لیے لالی پاپ پیش کر رہی ہے۔


ممتا بنرجی کے اعلان کے درمیان میں ہی اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی اراکین اسمبلی نے مخالفت کرنا اور نعرہ لگانا شروع کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چار سال کی سروس کے بعد کئی لوگوں کی ملازمت چلی جائے گی۔ میں انھیں آپ کی رہائش پر بھیجوں گی اور آپ کو ان کی ملازمت کی ذمہ داری لینی ہوگی۔ ان تبصروں سے ناراض بی جے پی اراکین اسمبلی ایوان کے ویل میں پہنچ گئے اور احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کرنے لگے۔ جلد ہی بی جے پی اراکین اسمبلی نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ بعد میں سویندو ادھیکاری نے میڈیا سے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اس طرح کا تبصرہ کر کے ہندوستانی فوج کی بے عزتی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔