وادی گلوان: بات چیت کے بعد ہندوستان اور چین نے فوجیوں کو پیچھے ہٹانا شروع کیا

ہند-چین افواج کے کور کمانڈروں کے درمیان گزشتہ 29 جو ن کو میراتھن میٹنگ ہوئی تھی اور اس میں ان کے درمیان باہمی طور سے پیچھے ہٹنے پر اتفاق ہوا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مشرقی لداخ میں گزشتہ دوماہ سے چلے آرہے فوجی تعطل کو دور کرنے کے لئے کمانڈروں کی پچھلے ہفتہ ہوئی بات چیت کے بعد ہندوستان اور چین نے اتفاق کے مطابق اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹانا شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے یہاں بتایا کہ وادی گلوان میں پٹرول پوائنٹ-14 سے چین کی فوج کو ٹینٹ اور دیگر اشیاءکو ہٹاتے دیکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلوان اور گوگرہ علاقوں میں چینی فوج اور گاڑیوں کی سرگرمیاں دیکھی گئیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ چینی فوجی کتنی دور تک پیچھے ہٹے ہیں۔دونوں افواج کے درمیان پٹرول پوائنٹ 14 پر ہی پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی جس میں ایک کرنل سمیت ہندوستان کے 20 فوجی شہید ہوگئے تھے۔چین کے بھی بڑی تعداد میں فوجی مارے گئے تھے حالانکہ اس نے اس بارے میں یقینی تعداد نہیں بتائی تھی۔

ذرائع نے کہا کہ ہند-چین فوج کی سرگرمیوں پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں اور آنے والے وقت میں زمینی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں افواج کے کور کمانڈروں کے درمیان گذشتہ 29 جو ن کومیراتھن میٹنگ ہوئی تھی اور اس میں ان کے درمیان باہمی پیچھے ہٹنے پر اتفاق ہوا تھا۔اس میٹنگ میں ٹکراو کے سبھی مقامات سے فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کے طورطریقوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔


گزشتہ 15جون کو دونوں ممالک کے افواج کے درمیان وادی گلوان میں پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی جس سے سرحد پر کشیدگی مزید گہری ہوگئی تھی۔اس کے بعد دونوں ممالک کے وزراءخارجہ نے بات چیت کر کے اس مسئلے کا حل ذمہ داری کے ساتھ کرنے پر زور دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔