پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں لگاتار دے رہی ہیں عوام کو جھٹکا

دہلی، کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت 14پیسے جب کہ چنئی میں 15 پیسے فی لیٹر بڑھ گئے ہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں دہلی اور کولکاتا میں 16 پیسے جب کہ ممبئی اور چنئی میں 17 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب ختم ہونے کے بعد جو پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ شروع ہوا تھا وہ انتخابی نتائج برآمد ہونے کے بعد بھی جاری ہے۔ عوام کو لگاتار اس اضافے کا درد جھیلنا پڑ رہا ہے۔ تیل کمپنیوں نے جمعہ کے روز ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ کر کے زبردست جھٹکا دیا ہے۔ دہلی، کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت 14 پیسے جب کہ چنئی میں 15 پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں دہلی اور کولکاتا میں 16 پیسے جب کہ ممبئی اور چنئی میں 17 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 71.39 روپے، 73.46 روپے، 77 روپے اور 74.10 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔ ڈیزل کی قیمت بھی چاروں میٹرو پولیٹن سٹی میں بڑھ کر بالترتیب 66.45 روپے، 68.21 روپے، 69.63 روپے اور 70.24 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔

عام انتخاب کے پیش نظر آخری مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد دہلی، کولکاتا اور ممبئی میں پٹرول 22 پیسے جب کہ چنئی میں 23 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ وہیں ڈیزل کی قیمت دہلی اور کولکاتا میں 25 پیسے فی لیٹر جب کہ ممبئی اور چنئی میں 27 پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */