چھتیس گڑھ کا ریاستی گیت تو سن لیا، اب ’ریاستی گمچھا‘ کے لیے ہو جائیے تیار

چھتیس گڑھ اسٹیٹ ہینڈلوم ایسوسی ایشن کے ذریعہ ریاست کے روایتی ثقافتی ورثے کی نمائش کرنے والے یہ گمچھے ٹسرسلک اور کاٹن بنکروں و ٹیٹو دستکاروں کے ذریعہ تیار کرائے گئے ہیں۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

یو این آئی

رائے پور: چھتیس گڑھ کے ریاستی گیت کے بعد اب ریاستی گمچھا بھی ہوگا۔ سرکاری تقریبات میں اب یہ گمچھا مہمانوں کوپیش کیا جائے گا۔ ریاست میں دسمبر 18 میں اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس کی حکومت بننے پر تقریباً ایک سال بعد وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے راجیوتسو کے موقع پر ڈاکٹر نریندر دیو ورما کے ’ارپا پیری‘ گیت کو ریاستی گیت قرار دیا تھا۔ اب وزیراعلیٰ بگھیل نے چھتیس گڑھ کے گمچھے کا افتتاح کیا ہے۔

چھتیس گڑھ اسٹیٹ ہینڈلوم ایسوسی ایشن کے ذریعہ ریاست کے روایتی ثقافتی ورثے کی نمائش کرنے والے یہ گمچھے ٹسرسلک اور کاٹن بنکروں و ٹیٹو دستکاروں کے ذریعہ تیار کرائے گئے ہیں۔ گمچھے پر چھتیس گڑھ کے ریاسی پرندے پہاڑی مینا، ریاستی جانورجنگلی بھینسا، ماندر، بستر کے مشہور گورمکٹ اور لوک رقص کرتے ہوئے لوک فنکاروں کی تصویر ٹیٹو پینٹنگ سے کندہ کی گئی ہے۔


گمچھے کی ڈیزائن میں دھان کے پیالے کی شکل میں مشہور چھتیس گڑھ اسٹیٹ کی نمائش کرنے کے لئے دھان کی بالی اور ہل چلاتے کسان کو دکھایا گیا ہے۔ سرگجا کی روایتی دیوار کی پینٹنگ کی چھاپ گمچھے کے بارڈر میں نشان زد کی گئی ہے۔ گمچھا تیار کرنے کے معاوضے کے علاوہ گمچھے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 95 فیصد حصہ بنکروں اور ٹیٹو کاریگروں کو دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔