ہماری کوئی بھی چوکی کسی کے قبضہ میں نہیں، نہ ہی کوئی سرحد میں داخل ہوا ہے: مودی

جن علاقوں میں جہاں پہلے زیادہ نظر نہیں رہتی تھی، اب ہمارے فوجی بھی اچھی طرح سے نگرانی کرنے اور جوابی کارروائی کرنے کے اہل ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا ہےکہ ملک کی سرحد پر کسی بھی چوکی پر کسی کا قبضہ نہیں ہے، اور نہ ہی کوئی ہندوستانی سرحد میں کوئی داخل ہوا ہے۔

مسٹر مودی نے ہند چین سرحد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بلائی گئی کل جماعتی اجلاس کے اختتام پر یقین دہانی کرائی کہ ہندوستانی فوج کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کی اہل ہے اور یہ کہ تینوں فوجیں مل کر مہم چلا سکتی ہیں۔


مسٹر مودی نے کہا، ”نہ وہاں کوئی ہماری سرحد میں داخل ہوا ہے اور نہ ہی ہماری پوسٹیں کسی اور کے قبضے میں ہیں۔“

لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر شہید ہونے والے فوجیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا،”ہمارے 20 بہادر جوان ء لداخ میں شہید ہوئے لیکن جنہوں نے مادر ہند کی طرف نگاہ اٹھائی تھی وہ انہیں سبق سکھا کر گئے ہیں۔“ مسٹر مودی نے کہا کہ چاہے کوئی واقعہ ہو، کوئی کارروائی ہو، بحری، بری، ہماری افواج ملک کی حفاظت کے لئے جو کچھ کرنا ہے وہ کررہی ہیں۔


انہوں نے کہا،”آج ہمارے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ کوئی بھی ہماری ایک انچ بھی زمین کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ہے۔ آج ہندوستان کی افواج بھی مختلف شعبوں میں بیک وقت مہم چلانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔“

مسٹر مودی نے کہا کہ پچھلے برسوں میں ملک نے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے سرحدی علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری افواج کی دوسری ضروریات جیسے لڑاکا طیارے، جدید ہیلی کاپٹر، میزائل دفاعی نظام وغیرہ پر بھی زور دیا گیا ہے۔ نئے تشکیل پائے جانے والے انفراسٹرکچر کی وجہ سے ہماری گشت کرنے کی گنجائش بھی بڑھ گئی ہے، خاص طور پر لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ۔ گشت میں اضافے کی وجہ سے، چوکسی میں اضافہ ہوا ہے اور لائن آف ایکچول کنٹرول پر سرگرمیوں کا بروقت پتہ چلتا ہے۔جن علاقوں میں جہاں پہلے زیادہ نظر نہیں رہتی تھی، اب ہمارے فوجی بھی اچھی طرح سے نگرانی کرنے اور جوابی کارروائی کرنے کے اہل ہیں۔


انہوں نے کہا،”اب تک جن کو کوئی نہیں پوچھتا تھا، کوئی روک ٹوک نہیں تھی، اب ہمارے فوجی انہیں ڈگر ڈگر پر روکتے ہیں، ٹوکتے ہیں تو تناؤ بڑھتا ہے“۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔