ملک میں 97 دنوں کے بعد فعال کیسز کی تعداد 5 لاکھ سے نیچے، 24 گھنٹوں میں 738 مریض فوت

مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44111 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ دو ہزار 362 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے کم ہوتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 14104 کم ہوئے ہیں، جس کے بعد یہ تعداد 5 لاکھ سے کم ہو گئی ہے۔ اس دوران جمعہ کو 43 لاکھ 99 ہزار 298 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 34 کروڑ 46 لاکھ 11 ہزار 291 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت برائے صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44111 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ دو ہزار 362 ہوگئی ہے۔ اس دوران 57 ہزار 477 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد دو کروڑ 96 لاکھ پانچ ہزار 779 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 14104 کم ہوکر چار لاکھ 95 ہزار 533 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 738 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ ایک ہزار پچاس ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.62 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.06 فیصد اور شرح اموات 1.31 ہو گئی ہے۔


مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 212 بڑھنے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 120079 ہوگئی ہے۔ اسی دوران ریاست میں 8385 مریضوں کے صحتیاب ہونےبعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5836920 ہوگئی ہے، جبکہ 156 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 122353 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 11441 کم ہوکر 53894رہ گئے ہیں۔ وہیں مزید 88 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35222 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2760881 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

کیرالہ میں اس دوران ایکٹوکیسز1706 بڑھ کر 104229 ہو گئے ہیں اور 10243 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والےافراد کی تعداد بڑھ کر 2831394 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 146 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 13505 ہوگئی ہے۔ تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد 819 کم ہوکر 36707 رہ گئی ہے اور مزید 97 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 32818 ہوگئی ہے۔ وہیں 2418882 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔


آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز37323 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 1846716 ہوگئی ہےجبکہ 12779 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کےایکٹو کیسز 441 کم ہو کر 19729 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر17758 افرادکی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1465219مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔