کولکاتا: 23 دن کی جدوجہد کے بعد 40 دن کے معصوم نے کورونا کو دی شکست

بچے کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق غالباً یہ ملک کا سب سے کم عمر بچہ ہے جس نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوکر گھر واپسی کی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے متاثر 40 دن کے ایک معصوم بچے نے کورونا وائرس کو شکست دے دیا ہے۔بچے کو اسپتال سے چھٹی کردی گئی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق شاید یہ ملک کا سب سے کم عمر بچہ ہے جس نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوکر گھر لوٹ گیا ہے۔

کولکاتا میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ کیئر میں 30جولائی کو 40 دن کے بچے کو تیز بخار کے ساتھ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔بچے کو سانس لینے میں تکلیف بھی ہورہی تھی۔جانچ میں معلوم ہوا کہ بچہ کورونا وائرس سے متاثر ہے اور اس کی حالت ناز ک بنی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر پی پی گیری نے بتایا کہ غیر کوویڈ اسپتال ہونے کی وجہ سے، ہم فوری طور پر بچے کو علاج کے لئے کورونا وائر س کے اسپتال میں منتقل کرنا چاہتے تھے۔مگر بچے کی حالت اس قدر نازک تھی کہ خطرہ تھا کہ نقل و حمل کے دوران بچہ دم توڑ سکتا تھا۔ ڈاکٹر وں نے والدین سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد فوری طور پر بچوں کو پیڈیاٹرک انتہائی نگہداشت یونٹ میں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا۔


شیرخوار بچے کو آٹھ دن وینٹی لیشن پر رکھا گیا تھا، ڈاکٹروں کی ٹیم نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ جب ڈاکٹر پی پی گیری سے پوچھا گیا کہ ان کی ٹیم کو کون کون سے بنیادی چیلینجز کا سامناتھاتو انہوں نے سب سے پہلے ہم ایک غیرکوویڈاسپتال ہیں،اس بچے کو کوویڈ اسپتال میں منتقل نہیں کرنے کا فیصلہ لینے سے قبل بہت سارے لوگوں کو اعتماد میں لینا پڑا۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہاں پروٹوکول موجود نہیں تھے، ایسے چھوٹے بچے کا علاج کیا ہوگا جو کوویڈ مثبت ہے۔انہوں نے کہا کہ آخر کار بہادر بچے نے 23دنوں کی جدوجہد کے بعدکورونا کو شکست دیدیا۔جمعرات کو انہیں چھٹی دی گئی تھی اور وہ اپنے والدین کے ساتھ مشرقی مدنی پورگھر چلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید اب تک اس ملک میں سب سے کم عمر ترین کوویڈ مریض کا ہے جس نے کورونا کو شکست دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔